متحدہ عرب امارات

دبئی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرائط میں نئی تبدیلیاں کردیں

 

خلیج اردو آن لائن:

نجی خبررساں ادار گلف نیوز کے مطابق کورونا سے متعلق قوانین میں حالیہ اپ ڈیٹ کرتےہوئے دبئی حکام نے جی سی سی(سعودی عرب، کویت، بحرین، اور عمان)  ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط سے چھوٹ دے دی ہے۔

دبئی ایئر پورٹس کی جانب سے اتوار کی شام اپنے پارٹنرز کو جاری کی گئی ٹریول اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ "6 دسمبر سے جی سی سی ممالک سے دبئی آنے والے تمام مسافروں دبئی آںے سے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹٰیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی”۔

تاہم، رولز میں حالیہ تبدیلی کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچے پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فلائی دبئی اور ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بھی ٹریول اپ ڈیٹس شائع کی گئی ہیں:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی گئی اپ ڈٰیٹ کے مطابق جی سی سی ممالک (سعودی عرب، کویت، بحرین، اور عمان) سے دبئی آںے والے مسافروں کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کیا اس تبدیلی کا اطلاق زمینی راستے سے دبئی آنے والوں پر بھی ہوگا؟

ایمریٹس ایئر لائن کی مطابق سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی چھوٹ حتہ بارڈر سے دبئی آںے والے مسافروں کے لیے نہیں ہے۔ لہذا زمینی بارڈر سے دبئی آںے والوں مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام مسافر چاہیں تو سفر سے 96 گھنٹے پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

فلائی دبئی:

اسی طرح سے فلائی دبئی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر آپ یو اے ای کی رہائشی ہیں، ویزٹر ہیں یا سیاح ہیں اور جی سی سی ممالک سے دبئی آ رہے ہیں تو آپ کو سفر سے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ صرف دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر ہی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

فلائی دبئی کیجانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر پہچنے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کے نتائج آںے تک آپ کو قرنطینہ ہونا ہوگا۔ اور اگر رپورٹ مثبت آتی ہے تو 14 دن تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔

فلائی دبئی کے مطابق اس کے علاوہ آپ کو ڈی بی ایکس اسمارٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہو گی اور سفر سے پہلے دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونا پڑے گا۔

درج بالا تبدیلی سے پہلے جی سی سی ممالک سے  دبئی آںے والوں لیے قوانین درج ذیل تھے:

اتوار کے روز تک جی سی سی ممالک سے دبئی کا سفر کرنے والے یو اے ای کی شہریوں کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط سے چھوٹ دے دی گئی تھی۔ تاہم دبئی پہنچنے پر انکا پی سی آر ٹیسٹ کیا جاتا تھا۔

جی سی سی ممالک سے دبئی میں ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو بھی سفر سے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں تھی۔ تاہم اگر انکے روانگی کے ملک اور جس ملک میں وہ جانا چاہتے ہیں وہاں کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم ہے تو پھر ٹرانزٹ کے دوران دبئی میں بھی دیکھانا ہوتی تھی۔

جی سی سی ممالک سے دبئی آںے والے یو اے ای رہائشیوں کو پہلے سے ہی دو آپشنز دی گئی تھیں کہ آیا وہ دبئی پہنچ کر کورونا ٹیسٹ کروا لیں یا پھر دبئی کے سفر سے 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کروا کر اسکی منفی رپورٹ حاصل کر لیں۔

تاہم، اس سے پہلے سیاحوں کو کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوتی تھی۔

خیال رہے کہ 12 سال سے کمر عمر بچے اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط سے استشنیٰ حاصل ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button