متحدہ عرب امارات

دبئی میں عید کی چھٹیوں کے دوران 28 لاکھ53 ہزار 710 افراد نے آر ٹی اے کی سہولیات کو استعمال کیا

دبئی میٹرو میں سب سے زیادہ 9 لاکھ 9 ہزار 106 افراد نے سفر کیا

( خلیج اردو) دبئی میں عید کی چھٹیوں کے دوران28 لاکھ53 ہزار 710 افراد نے آر ٹی اے کی سہولت استعمال کی ۔

دبئی میٹرو میں سب سے زیادہ 9 لاکھ 9 ہزار 106 افراد نے سفر کیا جبکہ دبئی ٹریم میں مجموعی طور پر 42 ہزار 608 افراد نے سفر کیا ۔

آر ٹی اے کے بسوں میں 7 لاکھ 15 ہزار 802 افراد سوار ہوئے جبکہ میرین ٹرانسپورٹ میں 97 ہزار 131 افراد نے سفر کیا ۔ ٹیکسیوں کی سہولت 9 لاکھ 72 ہزار 868 افراد نے استعمال کی جبکہ پرائیویٹ ٹیکسی گاڑیوں میں 11 لاکھ 6 ہزار 195 افراد نے سفر کیا ۔

آر ٹی اے نے بیان جاری کیا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش تھی کہ کویڈ 19 کی وبائی صورتحال کے باوجود سفری سہولیات کو فراہم کر کے لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button