متحدہ عرب امارات

جب دوست کو مدد کی ضرورت ہوئی تو شیخ حمدان نے جان کی پرواہ نہیں کی

خلیج اردو
یکم اگست 2021
دبئی : کہا جاتا ہے کہ انسان کے پاس اثاثوں میں سے بہترین اس کے دوست ہوتے ہیں۔ دوستوں کیلئے قربانی کا جزبہ ہر خاص و عام میں پایا جاتا ہے۔ حال ہی میں دبئی کے ولی عہد شہزادے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے دوست کی مدد کی تھی۔

اپنے دوست کی مدد کیلئے لپکنے والے شیخ حمدان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصیر النیادی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جیٹ پیکنگ نامی واٹر اسپورٹس کررہا ہے۔

اس دوران وہ اپنا توازن کھوجاتا ہے اور دوستوں کو مدد کیلئے پکارتا ہے۔ یہ اچانک خطرناک ہو جاتا ہے لیکن شیخ حمدان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کی جانب لپکتے ہیں اور ان کو بچاتے ہیں۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان نے تصدیق کی ہے کہ اس کا دوسر بالکل محفوظ ہے اور اس موقع پر دوستوں کے درمیان قہقہوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور شیخ حمدان النیادی کو گلے لگاتا ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ میں انیادی کو ٹیگ کرکے کہا گیا ہے کہ جب دوست نے مدد کیلئے پکارا اور اس پر النیادی نے ہنسنے کی ایموجی پوست کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button