متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ پر بورڈنگ کے لیے جدید ترین بائیومیٹرک سسٹم انسٹال کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمیریٹس ایئر لائن نے دبئی ایئر پورٹ پر بائیو میٹرک پاتھ لانچ کردیا۔ کنٹیکٹ لیس گیٹ اب دبئی سے بیرون ملک جانے والے ایمریٹس کے تمام مسافروں کے لیے کھول دیا گیاہے۔

بائیو میٹرک سسٹم سے دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل کم ہوگا اور اب دبئی ایئرپورٹ پر ایمریٹس کے مسافر چیک ان سے لیے جہاز میں سوار ہونے تک کے مرحلے سے کم وقت میں گزر سکیں گے۔

اس سسٹم میں چہرے اورآنکھوں کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ جس سے مسافر ایئرپورٹ میں داخل ہونے بعد ان دروازوں پر اپنی شناخت بائیو میٹرک سسٹم سے کروائیں گے اور جہاز میں پہلے سے کم وقت میں سوار ہوجائیں گے۔

مزید برآں، اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جہاں جہاز میں سوار ہونے کے لیے درکار وقت میں کمی آئے گی وہی ایئرپورٹ کے عملے اور مسافروں کا آمنہ سامنہ کم ہوگا جس سے حفظان صحت کے اصولوں بہتر طور پر عمل ہوگا جو کہ کورونا کے دنوں میں بہتر صحت کی ضمانت ہوگا۔

ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل ال ریدہا کا کہ اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” اب ایسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہے جو ایک طرف پراسیس کو تیز کرے اور دوسری طرف صحت اور حفاظت کو بھی یقینی بنائے”۔

بائیومیٹرک سسٹم دبئی ایئرپورٹ کے ٹریمنل 3 کے پر فرسٹ کلاس، بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کے لیے لگائے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ گیٹ ایمگریشن گیٹس، بشمول اسمارٹ ٹنل، ایمریٹس لاؤنج اور مخصوص بوورڈنگ گیٹس پر لگائے ہیں۔ اور جن مقامات پر یہ گیٹس نصب کیے گئے ہیں ان مقامات کی واضح طور پر نشاندہی کی جائے گی اور مستقبل میں وہاں مزید ایسے گیٹ لگائےجائیں گے۔

خیال رہے کہ اسمارٹ ٹںل GDRFA کا ایمریٹس کے ساتھ مل کر لانچ کیا گیا پراجیکٹ ہے جس میں مسافر ایئرپورٹ کے عملے سامنے آئے بغیر اس ٹنل سے گزرتے ہیں اور ایمگریشن حکام کی جانب سے سفر کے لیے کلیئر کر دیے جاتے ہیں۔ اور امریکہ سے باہر ایمریٹس واحد ایئر لائن ہے جسے یو ایس کسٹم بورڈر پروٹیکشن کی طرف بائیو میٹرک بورڈنگ کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button