متحدہ عرب امارات

اتحاد ائیر کا کووڈ۔19 سے حفاظت کا تشخیصی اقدام

اتحاد ائیر لائنز نے اپنے مسافروں کی صحت کی سلامتی کے لیے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اپنانے اور سفر سے قبل اس سے آگاہ رہنے کے لیے ویب سائٹ کے ذریعے تشخیص کا آغاز کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ابوظبی کی سرکاری ائیر لائنز اتحاد ائیرویز نے کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو رکھنے کے لیے دوران سفر اپنے مسافروں کی صحت کی مکمل حفاظت کے لیے اس مرض کے خطرات سے آگاہی کے لیے نیا تشخیصی نظام تیار کیا ہے۔

صحت کے ساتھ سفر ہمارے مہمانوں کے لیے انتہائی اہم ہے(فوٹو اتحاد ائیرویز)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق آسٹرین ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے گئے اس تشخیصی نظام کے تحت فضائی سفر سے قبل مسافروں کی صحت سے متعلق سوال جواب کئے جائیں گے جس سے مسافر کو سفر کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس تشخیصی نظام کے ذریعے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رہنما اصولوں کی بنیاد پر فضائی سفر کے خواہشمند مسافروں سے 22 سوالوں کے جوابات طلب کئے جائیں گے۔

 

اتحاد ائیر کی جانب سے کہا گیا ہے "ہم اتحادایئر ویز کے ساتھ سفر کرنے کا انتخاب کرنے والوں کی مستقل حفاظت اور ذہنی سکون کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں، صحت اور تندرستی کے ساتھ سفر ہمارے مہمانوں کے لیے زیادہ ضروری اور انتہائی اہم ہے۔”
کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر کی بندش کے بعد عالمی سطح پر سفر کی بتدریج دوبارہ اجازت سےاس حفاظتی انتظام کی ضروررت محسوس کی گئی ہے۔

مسافروں سے 22 سوالوں کے جوابات طلب کئے جائیں گے۔

اتحاد ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں کے لیے اس تشخیصی نظام کے متعلق معلومات اتحاد ائیر کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں جہاں یہ متعدد زبانوں میں فراہم کی گئی ہیں۔ ائیر لائنز کی جانب سے جلد ہی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی مسافروں کو اس پر دسترس حاصل ہو گی۔

Source : link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button