متحدہ عرب امارات

ملازمت کے متلاشیوں کو پولیس کا انتباہ ، کوویڈ 19 کے صورتحال کا فائدہ اٹھا کر نوکری کا جھانسہ دینے والے جعلسازوں سے دور رہیں

متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق ان لائن جرائم کے مرتکب افراد کو ایک سے تین سال تا قید اور دس لاکھ درہم تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے

خلیج اردو – ابو ظہبی پولیس  کی طرف سے اتوار کے روز جاری ایک بیان  میں کہا گیا ہے کہ  بوگس   بھرتی کرنے  والے  ایجنٹ معروف کمپنیوں میں ملازت کا  وعدہ کرکے رقم ہتھیا  لیتےہیں

پولیس نے کہا ، "سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹوں پر ملازمتوں کی تشہیر کرنے والے جعلساز موجودہ کوویڈ 19 صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جہاں  کورونا وبا کی وجہ سے بیشتر لوگ   اپنے ملازمتیں  کھوچکے ہیں

جعلساز   ایجنٹوں کا بھیس بدل کر ملازمتوں کا آن لائن اشتہار دیتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ کارکنوں کی تلاش میں مخصوص فرموں کے لئے بھرتی کر رہے ہیں۔

ملازمت کے متلاشی افراد ان جعلی ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں  اور دھوکہ سے بھاری رقم وصول کرتے ہیں

پولیس کے مطابق کچھ جعلساز  باہر کے ممالک کے لوگوں کو بھی پھنسا لیتے ہیں

پولیس نے  بتایا کہ  ملازمت کی  متعلقہ  محکمے سے تصدیق کے بغیر  کسی بھی قسم کے ادائیگی سے گریز کریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button