متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز : سعودی عرب میں عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
ریاض : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یوں عید اب دو مئی کو منانے کا اعلان ہوگیا۔ حکام کے مطابق یکم مئی کو آخری رمضان المبارک کا روزہ ہوگا۔

عید الفطر کو یکم شوال پر منایا جاتا ہے جو اسلامی کلینڈر کے مطابق رمضان کا اختتام ظاہر کرتا ہے۔ یکم شوال اب بروز پیر دو مئی کو آئے گا جس پر عید کی خوشی کا تہوار ہوگا۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے چاند دیکھنے کی کمیٹی بھی عید کا اعلان کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسلامی کلینڈر کا دارومدار قمری کلینڈر پر ہوتا ہے جہاں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے مہینے کا آغاز اور اختتام مشروط ہوتا ہے۔ عیسوی سال کے بعرکس جہاں تہوار کا پہلے سے پتہ ہوتا ہے، قمر سال میں اس کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

قمری مہینہ انتیس سے تیس دنوں کا ہوتا ہے جبکہ عیسوی سال میں مہینہ اٹھائیس ، انتیس ، تین اور اکتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button