متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں مفت سفر کے لیے بس سروس کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی شہر میں مختلف مقامات پر جانے کے لیے مفت بس سروس کا اعلان کردیا گیا۔ یہ سروس پارک اینڈ رائڈ سروس ہوگی۔ جس کا مقصد ہے کہ لوگ مخصوص مقامات پر اپنی زاتی گاڑیاں پارک کریں اور پھر ان بسوں میں سوار ہو کر ابوظہبی شہر کا مفت سفر کریں۔
گاڑیوں کے لیے مخصوص پارکنگ ابوظہبی کے مضافات میں بنائی گئی ہیں۔

ابوظہبی کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ عوام اس نئی مفت سروس سے 2 جنوری 2021 سے فائدہ اٹھا پائیں گے۔
مفت بس سروس ابوظہبی ٹول گیٹ سسٹم کے ساتھ ہی لانچ کی جا رہی ہے۔ اس سروس کو لانچ کرنے کا مقصد امارات میں سفر کے لیے متبادل ذرائع کو فروغ دینا، شہروں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنا، ٹریفک کو بہاؤ کو برقرار رکھنا اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

اس سروس کے آغاز کے ساتھ آئی سی ٹی ابوظہبی کے مضافات میں کار پارکنگ کے لیے مفت پارکنگ مقامات مخصوص کرے گی اور بسوں کی روانگی کے مقامات بھی بنائے جائیں گے۔
محمد بن زید سٹی میں 500 کے قریب گاڑیوں کو پارک کرنے کی پارکنگ فراہم کی جائے گی۔ اور الشہاما میں بھی 500 کار پارکنگ سپیسز فراہم کی جائیں گیں۔

پارک اینڈ رائڈ سہولت کے لیے آئی سی ٹی دو سروسز فراہم کرے گی۔ جو کہ درج ذیل ہیں:
سروس نمبر 104:
پہلی سروس ہوگی 104 جو محمد بن زید سٹی میں الحوائم اسٹریٹ سے ابوظہبی مین بس اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ یہاں سے بس ہذا بن زید اسٹریٹ میں الوحدہ مال، اتیصلات بلڈنگ، اور شیخ راشد بن سعید اور خلیفہ اسٹریٹ کے چوک میں قصر الحسن تک جائے گی۔

سروس نمبر 411:
دوسری سروس نمبر 411 شہاما ایف 1 اسمبلی پوائنٹ سے روانہ ہو کر سلطان بن زید النہیان اسٹریٹ میں ابوظہبی مین بس اسٹیشن، سلطان بن زید اسٹریٹ میں مریم بنت سعید مسجد، ابوظہبی سنٹرل پوسٹ آفس، اور الدانا میں شیخ خلفیہ اور شیخ سلطان بن زید چوک تک جائے گی۔
اس سفر کا دورانیہ 50 منٹ ہوگا۔
یہ سروس ہفتے سے جمعرات تک صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک چلے گی۔

مزید برآں، رش کے اوقات کار کے دوران بسیں ہر 20 منٹ میں روانہ ہوں گیں، جب کے عام اوقات کار میں ہر 60 منٹ بعد۔ اور ہر روز 58 ٹرپس ہوں گیں۔
آئی سی ٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ہر بس 24 سیٹیں دستیاب ہوں گیں۔
گاڑی مخصوص پارکنگ ایئریا میں پارک کرنے کے بعد ڈرائیور اپنے لیے اور اپنی گاڑی میں موجود دیگر دو افراد کے لیے اس بس سروس کو حاصل کرنے کے لیے کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔ جو اس دن میں متعدد بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کارڈ بسوں میں نہیں بیچے جائیں گے۔ اور بغیر کارڈ کے اس بس سروس میں سفر کرنے پر 200 درہم جرمانہ ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button