متحدہ عرب امارات

کورونا کے مفت علاج سے لے کر ویکسین کی مفت فراہمی تک، متحدہ عرب امارات کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے

 

خلج اردو آن لائن:

کورونا وبا کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فوری طور اقدامات کا آغاز شروع کردیا اور ان اقدامات کے آج نظر آنے والے اثرات بتاتے ہیں کہ فیصلے بروقت اور مؤثر تھے۔

آج متحدہ عرب امارات اس وبا سے نکل رہا ہے۔

کورونا ویکسین کی 4 ملین سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ اور ابتک 26 ملین سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں جو اپنے آپ میں اس بات کا ثبوت ہے یو اے ای پر اعتماد طریقے اس وبا کو کنٹرول کر رہا ہے اور معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات  کی کامیابی ان فرنٹ لائن ہیروز کی مرہون منت ہے جو اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اور میڈیا کی آںکھوں سے دور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ طبی عملے نے سخت محنت سے فی کس اسکرینگ کی بلند ترین شرح حاصل کرنے، وائرس سے صحت یاب ہونے کی بلند ترین شرح اور اموات کی کم ترین شرح حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

متحدہ عرب امارات 200 ملین مختلف قومیتوں کا ملک ہے جو اپنے رہائشیوں اور شہریوں کو یکساں بنیادوں پر کورونا ویکسین  بلکل فراہم کر رہا ہے۔

کورونا ویکسین کی بلاامتیاز تقسیم ظاہر کرتی ہے متحدہ عرب امارات انسانیت، رواداری، اعتدال، اور دوسروں کو قبول کرنے میں یقین رکھتا ہے۔

کورونا کا مفت علاج:

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے شدید بیمار مریضوں کے اسٹیم سیلز کے ذریعے علاج کے لیے تمام اقسام کے اخراجات برداشت کیے ہیں۔

مزید برآں، ایمریٹس ریڈ کریسٹنٹ نے اعلان کیا کہ وہ کورونا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی قومیت سے قطع نظر انکی فیملیز کی پرورش کرے گی۔

متحدہ عرب امارات نے وبا سے مالی طور پر متاثر ہونے والی کم آمدنی کی حامل فیملیز کو کھانا پہنچانے کے لیے 10 ملین میلز نامی مہم کا آغاز کیا۔

اور کورونا وبا کے خلاف کوششوں کو یکجا کرنے کے لیے فنڈ آف دی یونائیٹد عرب امارات بھی شروع کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات حکام نے یو اے ای کی عوام کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی مختلف ممالک کو اپنی مدد فراہم کی، جیسا کہ اٹلی، کزاکستان، اور یوکرائن کو پی پی ای کیٹس بھیجی گئیں۔

اب یو اے ای اپنے عوام کو ویکسین فراہم کرنے میں بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔ اس وقت یو اے ای میں 100 افراد میں ویکسین لگائے جانے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

متحدہ عرب امارات حکام کا کورونا وبا سے نمٹنا شہریوں کو رہائشیوں کا یو اے ای کے ایمرجنسی اور بحران سے نمٹنے کے نظام میں اعتماد بڑھا رہا ہے۔ اور لوگ یو اے ای میں پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button