متحدہ عرب امارات

کورونا سے اسکول کے بچوں کو بچانا ہے، متحدہ عرب امارات میں شاندار مہم کا آغاز ہو گیا

خلیج اردو
23 ستمبر 2020
دبئی: دبئی میں محکمہ صحت کے حکام اب اسکولوں میں جاکر اگاہی مہم چلائیں گے جس میں وہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے تدابیر بتائیں گے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے منگل کو ایک پرائمری اور سیکنڈری اسکول کےطلباء کیلئے ایک مہینہ دورانیہ پر مشتمل اگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدا میں ڈی ایچ اے کی ٹیم 8 پرائیویٹ اسکولوں کا دورہ کرے گی جس کے بعد مہم کا دائرہ کار باقی اسکولوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

بچوں کو تفریح کے انداز میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے مختلف سیشن کرائے جائیں گے۔ روزانہ ماسک پہننے ، سنیٹیائزیشن کے عمل اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق بچوں کو سیکھایا جائے گا۔

ڈی ایچ اے میں صحت اور تعلیم کے پروموشن سیکشن کی ڈاکٹر ہیند آلاودھی کا کہنا ہے کہ طلباء اور اسکولوں کے اسٹاف نے پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں تاہم طلباء کو تفریح کے ذرئع اگاہی فراہم کرنے کا تجربہ خوشگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کا بچوں کے ٹھفظ میں اہم کردار ہیں وہ اسکول جانے اور واپس آنے کے وقت یقینی بنائیں کہ بچوں نے تمام حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button