متحدہ عرب امارات

تیز رفتاری کا انجام ہوگا بہت برا، ابوظبہی میں نئے رولز جاری

خلیج اردو
23 ستمبر2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو محفوظ ٹریفک نظام دینے کیلئے سخت قوانین موجود ہیں۔ شہریوں کی باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کیلئے حکام ان ضوابط میں تبدیلیاں بھی کرتے ہیں۔
ابوظبہی میں محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کیلئے تیزی رفتاری کی بالکل بھی اجازت نہیں دی جاتی۔ کسی بھی صورت مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے کو برداشت نہیں کیا جاتا۔

ٹریفک رولز کے مطابق اگر آپ گاڑی چلاتےوقت مقرر کردہ حد رفتار سے 60 کلومیٹر تک تجاوز کرتے ہیں تو آپ کی گاڑی ضبط کی جائے گی۔ ایسے افراد کو 2000 درہم جرمانہ ، 12 سیاہ پوائنٹس اور 30 دنوں کیلئے گاڑی قبضے میں لی جائے گی۔

آپ گاڑی چھڑانے کیلئے 5 ہزار درہم جرمانہ دیں دیں گے۔ اور اگر 3 مہینوں میں آپ نے جرمانہ ادا نہیں کیا تو آپ کی گاڑی نیلام کی جائے گی۔ اگر نیلامی کے بعد جرمانے کی رقم پوری نہ ہو تو بقایا رقم ڈرائیونگ بک میں منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button