خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پر حوثی دہشت گردی کا ناکام حملہ: رہائشیوں کو صرف سرکاری ذرائع ابلاغ سے ملنے والی خبروں پر یقین کرنے کی ہدایت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے پیر کی صبح حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے ابوظہبی پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے مار گرادیا۔

رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر رات کے وقت آسمان میں کچھ چمکتا دیکھنے اور تیز آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ انہوں نے جو دیکھا اور سنا وہ متحدہ عرب امارات کے مضبوط دفاعی نظام کا میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے کا عمل تھا۔

وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ حملہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی کے آس پاس کے مختلف علاقوں میں گرے۔

وزارت دفاع نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع ابلاغ سے ملنے والی خبروں پر ہی عمل کریں۔

متحدہ عرب امارات کے نئے سائبر کرائم قانون کے مطابق جو شخص بھی سرکاری ذرائع سے ملنے والی خبروں کے برعکس جھوٹی خبریں، افواہیں یا گمراہ کن معلومات شائع کرنے، پھیلانے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے، اسے کم از کم ایک سال قید اور 100000 درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

اسطرح وبائی امراض، بحرانوں یا آفات کے دوران اگر جھوٹی خبریں ریاستی حکام کے خلاف رائے عامہ کو مشتعل کریں تو خلاف ورزی کرنے والے کو کم از کم دو سال قید اور درہم 200,000 جرمانہ ہو سکتا ہے۔

چارلس رسل اسپیچلیس میں مشرق وسطیٰ میں قانونی چارہ جوئی کے شراکت دار اور سربراہ غسان ال ڈے نے پہلے خلیجی میڈیا کو بتایا کہ قانون کی نئی شق کے تحت، غلط معلومات شیئر کرنے والے آن لائن صارفین بھی اس جرم میں برابر کے حصہ دار ہیں، نہ کہ صرف پبلشر ہی۔ یہ اب ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ موصول ہونے والی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرے یا اسے جیل جانے کا خطرہ قبول ہے،”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button