خلیجی خبریں

لیڈی گاگا کے کتے چوری کرنے کیلئے انسان جان داؤ پر لگا دی گئی

خلیج اردو
26 جنوری 2021
لاس اینجلس : ہالی ووڈ اسٹار لیڈی گاگا کے دو فرانسیسی کتوں کو چوری کرنے کیلئے اغوکار نے کتوں کی خدمت کرنے والے شخص پر حملہ کیا اور دونوں کتے ساتھ لے گیا۔

خلیج ٹائمز نے بی بی سی کا حوالے دے کر لکھا ہے کہ بدھ کی رات لیڈی گاگا کے کتوں کو لے جانے والے ریان فیشچر پر نامعلوم شخص نے حملہ کیا اور ان کو ذکمی کرکے گاگا کے دونوں کتوں کو نامعلوم مقام پر لے گیا۔

لیڈی گاگا اپنے کتوں کے حوالے سے کافی حساس ہے اور ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے ، ان کتوں کو امریکن میوزک ایوارڈ بھی لے جاتی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کتوں کی بازیابی کرانے والے شخص کو 50 ہزار امریکہ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

گاگا کے پریس نمائندے نے اس حوالے سے [email protected] کے ای میل پر گم ہو جانے والے کوجی اور گوستاؤ سے متعلق معلومات بھجوانے کا کہا ہے۔ تیسری کتیا جن کا نام مس آسیا ہے اور جن کا اپنا انسٹگرام اکاؤنٹ بھی ہے ، اس موقع پر بھاگ گئی اور انہیں پولیس نے بعد میں ڈھونڈ لیا تھا۔

لیڈی گاگا اس وقت روم میں ہے جہاں وہ نئے ریڈلے سکوٹ فلم گوکی کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button