متحدہ عرب امارات

آٹزم کے شکار افراد کیلیے یس مال میں سکون کا ایک گھنٹہ کیا معنی رکھتا ہے؟

  • خلیج اردو
    28 اکتوبر 2021
    دبئی : سکون کا یہ کمرہ جو آٹزم کے مریضوں کے تعاون کیلیے جاری کیا گیا ہے_ اس اقدام کو زید ہائیر آرگینائزیشن فار پیپل آف ڈیٹارمینشن جو علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی تنظیم ہے ، کے تعاون سے لانچ کیا گیا_

    یس مال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سکون کا لمحہ کے نام سے ہر مہینے کے پہلے ہفتے صبح گیارہ بجے سے دوپہر بسرہ بجے تک کیلیے ہوگا_

    ذید حامد آرگنایزیشن نے ابوظبہی کے کمرشل سنٹرز انیشیٹو نے حساس نوعیت کے کنٹرولنگ اقدامات کیے ہیں_ تنظیم نے اس اقدام کیلئے ابوظہبی کے اہم تجارتی مراکز کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کیلئے حساس کنٹرول کے اقدامات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے جیسے روشنی کی چمک کو کم کرنا، اسٹورز میں بیک گراؤنڈ میوزک کی منسوخی اور پرفیوم اورخوشبو کی دکانوں سے مہک کو محدود کرنا شامل ہے۔

    لازمی ضروریات کے علاوہ کسی بھی طرح کے اشتہارات کو یہاں محدود کیا جائے گا۔ اس اقدام میں مزید سرگرمیاں جیسے مختلف اشیاء کو دوبارہ سے اسٹاک کرنا یا اشیاء کو ترتیب دینا روک دیا جائے گا۔

    زیڈ ایچ او کے سکریٹری جنرل عبداللہ عبدالعلیٰ الحمیدان نے کہا ہے کہ ابوظہبی کی امارات معاشرے کے تمام طبقات، خاص طور پر خصوصی افراد، بشمول آٹزم اسپیکٹرم کے لوگوں کیلئے ایک باوقار زندگی فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

    الدار انویسٹمنٹس کے ریٹیل کے سی ای او سعود خووری نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مال میں وقت گزارنا کچھ افراد کیلئے پریشان کن اور دباؤ کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ ہم اس لانچ کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق علاج کا ماحول فراہم کر کے اس طرح کی پریشانی کو کم کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

    "یہ اہم قدم اس بات کی عکاس ہے کہ کس طرح چھوٹی تبدیلیاں زیادہ ماحول دوست ثابت ہو سکتی ہیں اور نہ صرف ان لوگوں کی زندگیوں پر ایک اہم مثبت اثر ڈالتی ہیں جو حساسیت کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں بلکہ عام آبادی پر بھی اس کا خوشگوار اثر ہوتا ہے۔

    Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button