Uncategorized

متحدہ عرب امارات : دبئی پولیس نے ایساد کارڈ کے سربراہ کو جی سی سی انعام سے نوازا ہے

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی میں ملازمین کیلئے کسی نعمت کی طرح ایساد کارڈ کے سربراہ مونا محمد الامیری کو گلف کوآپریشن کوآپریشن کونسل کے بہترین ہیپی نس لیڈر کا ایوارڈ ملا ہے۔

یہ اعلان خطے کے سب سے نمایاں انسانی وسائل ایوارڈز جی سی سی گورنمنٹ ایچ آر ایوارڈز 2021 کے دوران کیا گیا جو منگل 26 اکتوبر کو انٹر کانٹینینٹل دبئی فیسٹیول سٹی میں منعقد ہوئے۔

یو اے ای کے سب سے نمایاں استحقاق کارڈ کی کمیٹی کی سربراہی کرتے ہوئے الامیری ایساد کارڈ کو بالکل نئی سطح پر لے کر گئی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ اب یہ یو اے ای اور 91 ممالک میں 267 مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کے 165,000 کارڈ ہولڈرز کو 6166 ڈسکاؤنٹس اور آفرز پیش کرتا ہے۔

کرونا وائرس کے چئلنجز کے ہوتے ہوئے ایساد کمیٹی نے اعلی کارکردگی کا وہی معیار اور رفتار برقرار رکھا۔ کمیٹی نے اپنی سرگرمیوں اور پالیسیوں میں تنوع کو اپنایا اور رویوں میں لچک دیکھائی۔

جی سی سی گورنمٹ ایچ آر ایوارڈ کا مقصد سرکاری اداروں اور انفرادی شخصیات کی جانب سے حاصل کیے گئے اہداف اور کامیابیوں کو عزت اور تکریم دینا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button