متحدہ عرب امارات

شارجہ کا سفاری پارک : پچاس ہزار سے زیادہ جانور اور ایک لاکھ افریقی درختوں کا گھر ہے

خلیج اردو
دبئی: شارجہ سفاری نے عوام کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ افریقہ کے باہر دنیا کا سب سے بڑا سمجھا جانے والا سفاری پارک 120 انواع کے جانوروں اور ایک لاکھ افریقی درختوں پر مشتمل ہے۔

اس سفاری میں پچاس ہزار جانور ہیں۔ ان میں شیر ، گینڈے ، مگرمچھ ، ہرن ، ذرافے اور ہاتھی شامل ہیں۔

اس میں ایک بڑا قدرتی جھیل اور ریستوران ، کیفے ، کانفرنس ہال اور سفاری کے سیاحوں کیلئے کیپمنگ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔

پارک البردی ریزو میں واقع الدھید سٹی کا یہ پارک سولہ مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button