متحدہ عرب امارات

عید کی چھٹیوں میں مسافروں کا رش : فضائی پروازوں کے کرایے دوگنا ہونے کا امکان ، آپ کیسے بچ سکتے ہیں؟

خلیج اردو
دبئی: اگر آپ عید کی چھٹیوں میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کیلیے بہترین وقت ابھی کا ہے۔ اس سے پہلے کہ کرایے دوگنا ہو جائیں ، آپ آج ہی ٹکٹ بک کرکے ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

یو اے ای میں ہوابازی کے شعبے سے جڑے ایگزیکٹیوز کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں ایئرلائنز اپنے کرایے میں دوگنا اضافہ کرے گا۔ جیسے ہی بکنگ میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا، ایئرلائنز کرایوں میں اضافہ کرے گا۔

عید کے دنوں میں یہ کرایہ تقریبا دوگنا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو عید کے دنوں میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، کو ابھی ٹکٹ بک کرنے چاہیے۔

اس بات کا انحصار عید کے چند نظر آنے پر ہوگا اور شہریوں کو چار سے پانچ دنوں کا بریک مل سکتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف آسٹرانومی کا اندازہ ہے کہ رمضان کا مہینہ دو اپریل کو منایا جائے گا جبکہ عید دو مئی کو منایا جائے گا۔

ایسے میں جب ٹریول انڈسٹری کا انحصار مارکیٹ ریٹ پر ہوتا ہے، قیمتیں طلب اور رسد پر منحصر ہوتیں ہیں۔ عید کے دنوں میں طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ایئر بلیو کے کنٹرل منیجر سہیل شیخ کا کہنا ہے کہ جتنا پہلے ٹکٹ بک کیا جائے گا ، اتنا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے مثال سے سمجھایا کہ عید کے دنوں میں لاہور اور دبئی کا ٹکٹ دوہزار درہم تک پہنچ سکتا ہے۔ یہی ریٹ اسلام آباد کیلیے بھی ہے۔

اس وقت دبئی سے لاہور کیلیے ریٹرن ٹکٹ نو سو سے پندرہ سو درہم کے درمیان کا ہے جس کا انحصار ایئرلائن اور ہفتے کے درمیان کے ڈیمانڈ پر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button