متحدہ عرب امارات

آر ٹی اے نے دبئی ایئرپورٹ پر لیموزین ٹیکسی بک کروانے والوں کے لیے بڑی آفر کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافر اگر ایئر پورٹ سے لمیوزین ٹٰیکسی بک کرواتے ہیں تو ان سے اسٹارٹنگ چارجز کی مد کوئی پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے مطابق یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور یہ آفر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے آںے والے مسافروں کے لیے ہے۔

آر ٹی اے کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا "دبئی پہنچتے ہی اپنے ویزٹ کو خوشگوار بنائیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل 3 سے نکلتے ہوئے ڈی ٹی سی کی لمیوزین ٹیکسی بک کروائیں اور زیرو درہم میٹر اسٹارٹ چارجز کی آفر حاصل کریں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button