متحدہ عرب امارات

انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے ایک شخص نے اپنی موت کا ڈراما رچایا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

خلیج اردو
26 اکتوبر 2021
پونہ : بھارتی ریاست پونہ میں ایک 54 سالہ شخص کو پولیس نے مبینہ طور پر مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں ایک ذہنی طور پر غیر مستحکم شخص کو سانپ کے ڈس کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ مبینہ طور پر ملزم نے ایسا اس لیے کیا تاکہ امریکہ میں ایک فرم سے $5 ملین ڈالر کی انشورنس کی رقم کا دعویٰ کر سکے۔

ذہنی معزور شخص کے قتل میں ملزم کی مدد کرنے کے الزام میں پولیس نے چار مزید افراد کو گرفتار کیا ہے۔

واقعہ اس سال اپریل میں احمد نگر ضلع کی اکول تحصیل کے راجور گاؤں میں پیش آیا تھا۔ احمد نگر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج پاٹل نے کہا تھا کہ مرکزی ملزم پربھاکر واگھچورے گزشتہ 20 سالوں سے امریکہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اس نے ایک امریکی فرم سے 5 ملین ڈالر کا لائف انشورنس لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم جنوری 2021 میں بھارت آیا اور احمد نگر ضلع کے ایک گاؤں دھامنگاؤں پیٹ میں اپنے سسرال کے ہاں رہنے لگا۔ واگھچورے نے مبینہ طور پر ایک ذہنی طور پر غیر مستحکم آدمی کو قتل کرنے کی سازش رچائی اور اس میں سندیپ تلیکر، ہرشد لہماگے، ہریش کلال اور پرشانت چودھری کو رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اس کے بعد واچگورے راجو گاؤں چلا گیا اور وہاں کرایے کے مکان میں رہنے لگا۔ انہوں نے حکام کو بتایا کہ متاثرہ شخص امریکہ سے آیا تھا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ گاؤں میں مقیم تھا۔

ایس پی نے کہا واگھچورے انہوں نے موت کا سرٹیفکیٹ اور دیگر قانونی دستاویزات حاصل کیں اور انہیں امریکہ بھیج دیا جہاں اس کے بیٹے نے انشورنس کیلئے درخواست دائر کی۔ یہاں واگھچورے اور دیگر نے اس ذہنی معزور شخص کی آخری رسومات بھی ادا کی،۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں قائم فرم کو شک ہوا کیونکہ واگھچور نے ماضی میں بھی انہیں دھوکہ دینے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد فرم نے دعویٰ کی تصدیق کیلئے تفتیش کاروں کو بھارت بھیجا اور ہم سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جھوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے واگھچور کو گجرات کے وڈودرا سے گرفتار کیا ہے اور دیگر چار کو بھی تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات بشمول قتل کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button