متحدہ عرب امارات

دبئی: ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ایک شخص کو جال میں پھنسا کر لوٹ لیا گیا، ابلتا ہوا پانی ڈال کر جنسی اعضاء جلا دیے

 

خلیج اردو آن لائن:

چار نائجرین افراد پر مشتمل گروہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے عرب باشندے کو دھوکے سے اپارٹمنٹ میں بلایا اور پھر اس سے رقم لوٹ لی گئی، اور متاثرہ شخص کے جنسی اعضاء پر گرم پانی ڈال کر انہں جلا دیا گیا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال جون میں ایک 37 سالہ سعودی شخص کو ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے دھوکہ دے کر البرشہ میں ایک فلیٹ پر بلایا گیا۔ جہاں 4 نائجرین باشندوں نے اسے ایک کمرے میں 3 گھنٹوں تک بند رکھا اور اس تشدد کیا گیا اور اس گرم ابلتے ہوئے پانی سے جلایا بھی گیا۔

سعودی باشندے نے اپنے بتایا کہ "مجھے ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ایک افریقین خاتون کا ملنے کے لیے میسج آیا۔ افریقن خاتون نے ہی دروازہ کھولا اور مجھے کچھ دیر انتظار کرنے کا بول کر چلی گئی”۔

جس کے بعد چار نائجرین افراد نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ان افراد کے ساتھ چار خواتین بھی شامل ہوگئی اور اس پر تشدد شروع کر دیا۔ ملزمان متاثرہ شخص سے اسکی بینک اپلیکیشن کھلوانا چاہتے تھے۔ لیکن متاثرہ شخص ان کی بات ماننے سے انکار کر رہا تھا۔

اس نے بتایا کہ "ان میں سے ایک خاتون نے میرے جنسی اعضاء پر گرم پانی ڈال دیا۔ انہوں نے مجھے آنکھوں اور کانوں پر تشدد کا نشانہ بنایا”۔

تاہم تشدد سے تنگ آ کر اس شخص نے انہیں اپنے بینک اکاؤنٹ کے پاس کوڈ بتا دیے۔ جس کے بعد ایک خاتون اے ٹی ایم گئی اور وہاں سے رقم نکلوانے کے بعد واپس آئی اور اس شخص پر غلط پاسورڈ بتانے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے جسم پر مزید ابلتا ہوا پانی ڈال دیا۔ جس سے متاثرہ شخص کا جسم جل گیا۔

جس کے بعد وہ بے ہوش گیا اور جب اسے ہوش آیا تو اپارٹمںٹ میں صرف دو افراد تھے۔ جو کچھ دیر بعد وہاں سے چلے گئے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ” اس کے بعد میں ہمت کر کے عمارت سے نیچے آگیا”۔

جب متاثرہ شخص سڑک پر آیا تو ایک پولیس گاڑی بھی پاس ہی تھی۔ جسے ایک بھارتی باشندہ اپنے ساتھ ہونے والی بلکل ویسی ہی واردات کے بارے میں بتا رہا تھا۔ بھارتی باشندے کو بھی ایک گینگ نے بلکل ویسے ہی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رقم لوٹ لی تھی جیسے سعودی باشندے کے ساتھ ہوا۔

تاہم، متاثرہ شخص کو راشد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کی میڈٰکل رپورٹ سے پتہ چلا کہ اس تشدد کے باعث 10 فیصد مستقل معذوری کا سامنا ہے۔

پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان پر چوری، جنسی زیادتی، جسمانی تشدد، معذوری کا باعث بننے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔

مقدمے کی اگلی سماعت 23 مارچ کو ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button