متحدہ عرب امارات

ام القواین: ایک فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کی دوپہر ام القواین کے ام ال تھوب کے صنعتی علاقے میں واقع ایک ٹائر فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابوظہبی، راس الخیمہ، شارجہ، عجمان اور دبئی کی سول ڈٰیفنس کی ٹیموں نے ام القواین سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر آگ پر قابو لیا۔

ام القواین سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو منگل کی دوپہر 1 بجے ایک ٹائر فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں آگ لگنے کے مقام کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ لگنے کے مقام پر پہنچ کر سب سے پہلے فیکٹری اور اس کی ملحقہ عمارتوں کو خالی کروایا۔

گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد بلا آخر آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ام القواین میڈیا آفس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے آگ میں کوئی انسانی جان ذائع نہیں ہوئی۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button