متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش

خلیج اردو
05 مئی 2021
بماکو : جمعرات کے روز مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔ 25 سالہ حالیمہ سیسی شمالی افریقہ ملک کی توجہ اس وقت حاصل کرگئی جب مارچ میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔

حکام نے انہیں ہیلی کاپڑ کی مدد سے مراکش پہنچایا اور وہاں ان کا خیال رکھا جانا لگا جہاں گزشتہ روز انہوں نے 9 بچوں کو جنم دیا۔

نوزائد 5 بچیاں اور 4 بچے اور ماں بالکل صحت مند ہیں۔ وزارت صحت کی ترجمان فانٹا سیبے نے تصدیق کی ہے۔

سیسی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 7 بچوں کی امید سے تھی ۔ تام آپریشن کے دوران ان کے پیٹ سے 9 بچوں کا جنم ہوا۔

9 بچے بہت کم کیسز میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بہت سی طبی پیچیدگیاں اور ایسے میں بہت سے بچے اپنی نشونما کو نہیں پہنچتے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button