متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے جہاز کو حادثہ ، ڈوبے ہوئے جہاز کے عملے کے بیشتر ارکان کو ایرانی ٹیم نے ریسکیو کیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایک کارگو جہاز کو سمندر مین حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کے علاوہ تمام افراد کو بچایا گیا ہے۔

 

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ایک کارگو جہاز کے عملے کے 30 ارکان میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام کو بچا لیا گیا ہے۔

 

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک عملے کے 29 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے ایک لاپتہ رکن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

جہانگیر دہقانی نے کہا کہ حادثے کے مقام پر دو ایرانی ریسکیو جہاز موجود تھے۔

 

دبئی میں قائم سالم المکرانی کارگو کمپنی نے قبل ازیں رائٹرز کو بتایا تھا کہ اس کا جہاز خراب موسم کے نتیجے میں ڈوب گیا تھا۔ فرم کے ترجمان نے کہا کہ وہ ایران کی اسلویہ بندرگاہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

 

ایرانی خبررساں ایجنسی نے مزید کہا کہ جہاز اصالویاح بندرگاہ سے 30 میل دور ڈوبا اور کاریں لے جا رہا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button