متحدہ عرب امارات

رأس الخيمة کے سینما گھروں ، شادی ہالوں میں آپریشنزدوبارہ شروع

دوبارہ کھولنے سے پہلے تمام ملازمین کو کوویڈ ۔19 کی اسکریننگ کروانا ہوگی

امارات کے محکمہ برائے اقتصادی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ ، راس الخیمہ کے تمام سنیما گھروں اور شادی ہالوں کو اب دوبارہ کھول سکتے ہیں ، بشرطیکہ کوویڈ 19 کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جاۓ گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان جگہوں کو کھولنے سے پہلے یہاں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کی کوویڈ ۔19 اسکریننگ ہوگی۔

آپریشنز کے دوران عملہ اور صارفین دونوں کے لئے درجہ حرارت کی معلومات بھی ضروری ہے۔ بخار یا سانس کی تکلیف میں مبتلا کسی کو بھی شخص کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظت کے دوسرے تمام قواعد – جیسے ماسک اور دستانے پہننا؛ ہینڈ سینیٹائزر دستیاب کرنا۔ اور باقاعدگی سے ڈس انفیکشن کرنا لاگو ہو گے-

عام احتیاطی تدابیر کے علاوہ ، سینما گھروں اور شادی ہالوں کے لئے بھی مخصوص پروٹوکول کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سنیماس

  • بزرگ 70 سال سے زائد عمر کے اور سانس کے مسائل والے  لوگوں کوسنیما گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے
  • ہر شو کے بعد سنیما ہالوں کو کم از کم 20 منٹ تک ڈس انفیکڈدکرنا ضروری ہے
  • آپسی دوری کی علامتیں لازمی واضح کریں اور کچھ قطاریں خالی چھوڑ دی
  • ٹچ اسکرین ٹکٹنگ والے آلات کو بند کرنا ضروری ہے ، اور صارفین کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیں
  • فلم دیکھنے آنے والوں کو اپنا کھانا اور مشروبات لانے کی اجازت ہے تاکہ فوڈ کورٹ میں کم لوگ ہوں ، لیکن کھانے کی اشیا ڈسپوزایبل کنٹینرز میں ہونی چاہئے۔ ہر فرد چھوٹے ، سولو پیک فوڈ کا انتخاب کریں اور بانٹنے سے پرہیز کریں
  • ہوسکتا ہے کہ گولڈ اور پلاٹینم ہالوں میں کمبل کی تقسیم نہ ہوں
  • مرکزی دروازے پر ہجوم سے بچنے کے لئے بیک وقت فلمیں نہیں چلنی چلیں گی

شادی ہالز

  • شادی ہالوں کے عملے میں کے افراد کو ہر کھانے کی تیاری کے بعد اپنے ہیڈ کور کو تبدیل کرنا ضروری ہے
  • ہر کونے پر پیروں کے پیڈل والے کوڑے دان کے ڈبے رکھے جائیں
  • داخلے اور خارجی راستوں پر حفاظتی رہنما اصول پر مشتمل پوسٹر لگانے چاہئیں
  • شادی ہالز کو فنکشن سے کم سے کم ایک دن پہلے کمیونٹی پولیس کو آگاہ کرنا ہو گا تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

Source : Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button