متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : طوفانی بارش سے بلڈنگ گر گئی ، 11 افراد ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
10 جون 2021
نیو دہلی : بھارت کے شہر ممبئی میں مون سون کے طوفانی بارش سے تین منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق درجنوں ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر اس میں شہریون کو تلاش کرتے رہے جو بلڈنگ کے نیچے دب گئے تھے۔

پولیس افیسر رویندرا کادام کے مطابق بلڈنگ بدھ کے روز مہندم ہوئی۔ بارش نے ملک کے معاشی حب کو بری طرح سے متائثر کیا۔

نئی دہلی کے ٹیلیویژن چینلز کے مطابق ممبئی میں یہ بلڈنگ ایک اور ڈھانچے پر سے گری۔ رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ملکر امدادی آپریشن کیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

گزشتہ 12 گھنٹوں میں ممبئی میں 222 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 13 فٹ تک کے آبی ریلوں کی وجہ سے مختلف سڑکوں ، نالوں ، ریل کی پٹڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بھارت میں جون سے ستمبر تک مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بلڈنگز کا گر جانا بہت عام بات ہے۔ ان بارشوں سے بارشوں سے تعمیر شدہ ڈھانچے کی بنیادیں کمزور ہوجاتی ہیں۔

سن 2019 میں شدید بارش کے بعد شمالی بھارت کے قصبہ سولان کے ایک پہاڑی علاقے میں تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی سال ممبئی میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی اور 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

Source : Khaleej Time

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button