پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں وفات پانیوالا منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کا مبینہ شریک ملزم ملک مقصود لاہور میں سپرد خاک

خلیج اردو: دو روز قبل دبئی میں انتقال کرجانیوالے شہباز شریف کے ساتھ منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کی میت گزشتہ شب دبئی سے لاہور لائی گئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق میت نجی ائیر لائن سے گزشتہ روز رات 9 بجے لاہور پہنچی۔ جس کے بعد ملک مقصود کی میت ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر پہنچائی گئی جس کے بعد نشتر پارک ٹاؤن شپ میں نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مقصود احمد کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں استعمال ہوتا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ذاتی ملازم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button