متحدہ عرب امارات

شارجہ میں 14 سالہ بھارتی نژاد لڑکی کی پراسرار ہلاکت

والدین بیٹی کی موت سے بے خبر سوتے رہے پولیس نے جگایا تو معلوم ہوا

(خلیج اردو دبئی ) شارجہ میں واقع اپارٹمنٹ میں 14 سالہ بھارتی نژاد لڑکی کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی جب پولیس کو اس کی لاش عمارت کے نیچے ملی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کو خبر ملی کہ آل طاون میں واقع تین منزلہ عمارت سے ایک لڑکی رات 2:35 بجے گھیر کر جاں بحق ہوئی ۔

شارجہ پولیس نے تفتیش شروع کردی کہ یہ خودکشی تھی یا موت کی وجہ کوئی اور تھی ۔ شارجہ میں واقع چرچ نے پیغام جاری کیا ہے کہ و لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی جو عجمان کے ایک اسکول میں پڑھتی تھی ۔

چرچ کے مطابق لڑکی دوجڑوا بہنوں میں سے ایک تھی جبکہ وہ معمول کے مطابق اپنے کمرے میں سونے گئی اور والدین کے مطابق ہم نے ایسی کوئی بات نوٹ نہیں کی جس کی وجہ سے اسے پریشانی کا سامنا ہوتا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button