متحدہ عرب امارات

یکم اگست سے مخصوص ممالک سے یو اے ای آںے والے مسافروں کا دو بار کورونا ٹیسٹ ہوگا

جن ممالک کے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرونا پڑے گا ان ممالک کی فہرست ایمیریٹس ایئر لائن کی ویب سائٹ پر دی جا چکی ہے

خلیج اردو آن لائں: امارات ائیر لائن کا کہنا ہے یکم اگست سے مخصوص ممالک سے آںے والے مسافروں کےلیے دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر کورونا کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

ائیر لائن کا مزید کہنا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جن ممالک کے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرونا پڑے گا ان ممالک کی فہرست ایمیریٹس ایئر لائن کی ویب سائٹ پر دی جا چکی ہے۔  یکم اگست سے ایسے ممالک سے آںے والے مسافروں کو اپنے ملک سے بھی کورونا کی منفی رپورٹ حاصل کرنی پڑے گی اور دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر ایک پی سی آر ٹیسٹ مزید کیا جائے گا۔

دبئی ایئرپورٹ اور امارات ایئر لائن کی جانب سے شائع کردہ سفری قواعد وضوابط کے مطابق مخصوص ممالک سے آںے والے مسافروں کے ٹیسٹ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور المختوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے جائیں گئے۔

ائیر لائن کی جانب سے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یکم اگتست 2020 سے متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور شہری اگر مخصوص ممالک سے دبئی کی طرف سفر نہیں کر رہے تو  ان کے لیے دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کروانا ضروری نہیں ہوگا۔

تمام مسافروں کو دبئی پہنچے پر کورونا کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی:

تازہ ترین وفاقی قانون کے مطابق یکم اگست سے دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کے قانون کے ساتھ ساتھ تمام مسافروں کو (خواہ وہ کسی بھی ملک سے آ رہے ہوں) اپنے ملک سے کروائی گئی کورونا کی منفی رپورٹ بھی حکام کو دیکھانی ہوگی۔

اس قانون کے مطابق یکم اگست سے تمام مسافروں کے لیے بشمول یو اے ای کے شہری اور رہاشیوں کو دبئی پہنچنے پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ دبئی کی طرف سفر پر روانگی سے تقریبا 96 گھنٹے پہلے کروانا ہوگا۔ تاہم اس ٹیسٹ سے 12 سال سے کم عمر بچوں اور شدید یا معمولی اپاہچ افراد کو استشنا حاصل ہوگی۔

کورونا ٹیسٹ کے لیے یو اے ای حکام کی جانب سے مخصوص کی گئی لیبارٹریز

اگر یو اے ای حکام نے آپ کے ملک میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز مخصوص کی ہیں تو آپ کو ٹیسٹ انہیں لیبارٹریز میں سے کسی ایک سے کرونا ہوگا۔ آپ کو ٹیسٹ کی اصلی رپورٹ کی ہارڈ کاپی ساتھ لانی ہوگی، ڈیجیٹؒل کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔

تاہم ابوظہبی کی اتحاد ائیر لائن کا کہنا ہے کے ابو ظہبی کی جانب سفر کرنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ Pure Health کی جانب سے مخصوص کردہ لیبارٹریوں سے کروانا ہوگا۔

پاکستان، انڈیا اور روس سے آنے والے مسافر اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے مخصوص کردہ لیبارٹریوں سے کورونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

تاہم اس وقت یو اے ای ائیرپورٹس آنے والے تمام مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ بلکل مفت کر رہے ہیں

نوٹ: یو اے ای سفر کرنے والے تمام مسافروں چاہئے کہ وہ سفر سے قبل مزید معلومات کے لیے  یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button