متحدہ عرب امارات

اب آپ پارکنگ پرمٹ کیلئے انلائن اپلائی کر سکتے ہیں، مگر کیسے ؟

خلیج اردو
14 فروری 2021
شارجہ : متحدہ عرب امارات صارفین کو سہولیات کی فراہمی کا مرحلہ آسان بنانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے۔ ایسے میں حکام کی کوشش ہے کہ تمام ضروری خدمات انلائن فراہم کیجائیں تاکہ ایک تو سروسز کا حصول آسان ہو اور دوسرا کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ضروری طور پر گھر سے نہ بکلنا پڑے۔

شارجہ سٹی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ وہ پبلک پارکنگ کیلئے پرمٹ کا اجراء اب انلائن کرائیں گے۔ مونسپلٹی اپنے ویب سائیٹ پر یہ ختم دے گا جس سے جہاں عوام کو سروسز کے حصول میں آسانی ہوگی وہاں کورونا وائرس کا تدارک بھی ہوگا۔

اس کیلئے کچھ آسان سا طریقہ ہے اور چند مراحل میں آپ نیا پرمٹ پہلی مرتبہ یا ری نیو کر سکتے ہیں۔
www.shjmun.gov.ae کی ویب سائیٹ پر جائیں۔
سمارٹ سروسز کا انتخاب کریں۔
پبلک پارکنگ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا انتخاب کریں۔
پارکنگ سبسکرپشن کا انتخاب کریں۔
نیا اکاؤنٹ بنائیں۔
اب سالانہ ، ششماہی یا سہہ ماہی سبسکرپشن میں سے اپنی پسند کا انتخاب کریں۔

شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل تبت التریفی نے کہا ہے کہ اس سہولت کا آغاز عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سہولت کا مقصد ‘سبیک’ پروجیکٹ کو اپنانے کی کوشش ہے جو ملک میں ڈیجیٹائلائزیشن کیلئے کوشاں ہے۔

کسٹمر سروس سیکٹر کے اسسٹنٹ جنرل منیجر خالد بن فلاح السویدی نے واضح کیا ہے کہ میونسپلٹی نے صارفین کو پبلک پارکنگ کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے بہت سارے آپشنز دیئے ہیں اور ان میں سے نصیب شدہ مشینوں کے ذریعے فیس کی ادائیگی سمیت ٹیسکٹس میسجز کے ذریع سالانہ ، ششماہی یا سہہ ماہی مدت کیلئے سبسکرپشن شامل ہے۔

جنرل خالد نے مزید بتایا کہ سبسکرپشن نظام 2007 میں شروع ہوا تھا۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ معائنہ شفاف ہو اور جدید ہو ، انتظامیہ نے اس کی سبسکرپشن ڈیجیٹلائیز کی اور گزشتہ سالوں میں بلدیہ نے 4477 نئے سبسکرپشن جاری کیئے جبکہ 13183 کی سبسکرپشن ری نیو کی گئی۔ اس سسٹم کے تحت عوام مقامات میں خودکار نظام کے تحت پارکنگ کی فیس کیلئے ایڈوانس میں سبسکرپشن ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button