متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے کم آمدنی والے افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ جن افراد یا خاندانوں کی آمدنی کم ہے یا ان کے خاندان میں معزور افراد ہیں ، ان کیلئے ہاؤسنگ لون واپسی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

شیخ محمد نے ٹویٹ کیا ہے کہ کابینہ نے کم آمدنی افراد کیلئے کہا ہے کہ انہیں عزت دار زندگی دینے کیلئے حکومت کے ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس ایکسپو 2020 میں نائب صدر کی زیر صدارت ہوا۔

کابینہ کی قراردادوں میں ادویات کی ہر وقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے میڈیسن قومی پالیسی کو اپنانے، فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں 20 فیصد سرمایہ کاری کو بڑھانے اور علاقائی مارکیٹس میں ادویات کی برآمدات کو بڑھانا شامل تھا۔

کابینہ نے ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کیلئے ایک قومی حکمت عملی اپنانے کی بھی منظوری ہے۔ شیخ محمد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی میں 80 منصوبے اور اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تخلیقی منصوبوں سے جی ڈی پی گروتھ میں پانچ فیصد ھصہ ڈالنا ہے۔

شیخ محمد نے اس بات پر زور دیا کہ آج کل کی معیشت کیلئے تخلیقی صلاحیت بنیادی جز ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button