متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رحمدل حکمران شیخ محمد نے ٹیکسی مالکان کیلئے لاکھوں درہم بونس کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
13 اپریل 2021
دبئی : دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹیکسی نمبر پلیٹ رکھنے والے گاڑی کے مالکان کیلئے 14 ملین درہم امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ان ٹیکسی مالکان کیلئے بطور بونس ہوگا۔

اس حوالے سے دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے 2020 کے بونسز کی تقسیم کا آغاز کرے گی۔ 2833 ٹیکسی مالکان کو رمضان میں یہ بونس دیا جائے گا۔ یہ ان کے سالانہ واجبات کے علاوہ ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اور آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین معتر محمد التائیر نے شیخ محمد کے دل کھول کر سخاوت کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بونس شیخ محمد کے رمضان کے دوران شہریوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کیلئے کیے گئے اقدامات میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر ادائیگیوں سے مقررہ آمدنی والے افراد اور پسماندہ خاندانوں کی امداد کیلئے ان کی خواہش کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کی خوشحالی اور خوشی کو بڑھانے کے علاوہ اس اقدام سے معاشرے میں یکجہتی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا ہوتا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button