متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رمضان کے مقدس مہینے میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی

خلیج اردو
14 اپریل 2021
ابوظبہی : اتوار کو رمضان المبارک میں موسم کے حوالے سے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی ( این سی ایم ) نے رپورٹ جاری کی ہے۔

رمضان کے اکثر مہینوں میں موسم اندرونی اور ساحلی علاقوں میں دن کے اوقات میں کو قدرے مرطوب ہوگا ، رات کو معتدل اور صبح کے وقت خوشگوار ہوگا۔ پہاڑی علاقوں میں یہ معتدل سے خوشگوار ہوگا۔

اس دورانیہ کیلئے اعدادوشمار کے مطابق اوسطاً درجہ حرارت 33 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گی جبکہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا بھی سکتی ہے۔

این سی ایم کے مطابق اس سال کا رمضان موسم گرما اور سردیوں کے درمیان پہلا عبوری دور (بہار) ہے۔ منگل کو شروع ہونے والا مقدس مہینہ مئی کی تیسری سہ ماہی میں ختم ہوگا۔رمضان المبارک کے آغاز میں روزے کے اوقات تقریبا 14گھنٹے اور 2 منٹ ہوں گے اور بتدریج دن بدن بڑھتے جائیں گے ، جو ماہ مقدس کے اختتام پر تقریبا 14 گھنٹے 44 منٹ تک پہنچ جائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button