خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے لیے خصوصی نظم تحریر کرلی۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے تعریف کے بہترین الفاظ تحریرکیے ہیں، جنمیں قوم کی ان سے اور ملک سے وفاداری کی تجدید کی گئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ایک خصوصی نظم ’’لیڈر اینڈ اسٹیٹ‘‘ میں شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو یو اے ای کا نیا لیڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ایک عظیم اور صالح شخص اور فتح ساز قرار دیا۔

شیخ محمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اور متحدہ عرب امارات کے عوام ہر وقت اور حالات میں صدر کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چاہے وہ امن ہو یا جنگ۔

ستاروں کی قوم
شیخ محمد بن زید اور مرحوم شیخ خلیفہ بن کو ستاروں کے طور پر ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات صرف ستاروں کو جنم دیتا ہے اور اگر کوئی ستارہ غائب ہوتا ہے تو کوئی اور آکر فلک سنبھال لیتا ہے –

دبئی کے حکمران نے شیخ محمد بن زاید کی انصاف پسندی اور ناانصافی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں گہری دلچسپی کی تعریف کی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ علم اور سائنس کے فروغ میں انکے کردار کو سراہتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں اور وہ اسے پوری قوم میں پھیلانے کیلئے کوششیں کرتے ہیں۔

شیخ محمد نے اپنی نظم کا اختتام ایک آیت سے کیا کہ شیخ محمد بن زاید کی قیادت میں متحدہ عرب امارات اپنے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے جا رہا ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو مزید خوشیوں اور مسرتوں سے نوازے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button