متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان نے رحم دلی کی مثال قائم کردی زخمی فائر فائٹرر کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ گئے

دبئی انویسمنٹ پارک میں آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر کی موت بھی واقع ہوئی

(خلیج اردو ) دبئی کے شہزادے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم انویسمنٹ پارک میں آگ بجھانے کے دوران زخمی ہونے والے فائر فائٹر کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچ گئے ۔

دبئی انویسمنٹ پارک میں آگ بجھانے کے عمل میں ایک فائر فائٹر سرجنٹ عدیل نصیر صالح کی موت بھی واقع ہوئی۔ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے گودام میں آگ بجھانے کے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر فائر بریگیڈ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فائر فائٹرز ہمارے ہیرو ہیں اور ہیروز کی قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

سیول ڈیفنس کے اہلکار بریگیڈئر علی حسن آل موتوا نے بیان دیا کہ آگ بجھانے کے دوران دو منزلہ عمارت کی دیوار گرنے سے صالح کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوا ۔ اسٹنٹ ڈاریکٹر جنرل فائر اینڈ ریسکیو دبئی نے مزید کہا کہ ہمیں 3:43 بجے دوپہر کو آگ کی اطلاح ملی اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گی ۔

تمام فائر فائٹرز کو خفاظتی اقدامات اٹھانے کی ٹریننگ دی جاتی ہے مگر آگ بجھانے کے دوران دیوار کا گرنا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے صالح کی موت بھی واقع ہوئی ۔

صالح کے والد نے بیان دیا کہ صالح نے 25 سال سیول ڈیفنس میں کام کیااور اسکے پانچ بچے ہیں ۔ صالح مخنتی اور پرجوش انسان تھا ،وہ اپنا کام شوق سے کر تا تھا ۔ صالح چھٹی کے دوران بھی ریسکیو کاموں میں حصہ لیتا ۔ صالح کی موت سے ہمارے خاندان کو صدمہ پہنچا ہے اور اسکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی : صالح کے والد نے مزید بتایا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button