متحدہ عرب امارات

ابوظہبی، دبئی بارڈر پر کورونا کے تیز ترین ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار

فیملیز کو ٹیسٹ کے لیے آنے سے پہلے بکنگ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی اور دبئی کے درمیان گنتوت بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کے لیے قائم کی گئی تیز تیرین لیبارٹری کے ایک اہکار نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لیبارٹری عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹٰیسٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اہلکار کا بتانا تھا کہ عید کے دنوں میں ابو ظہبی داخل ہونے کی خواہش مند فیمیلیز کو ٹٰیسٹ کے لیے آںے سے پہلے بکنگ کروانے کی ضرورت  نہیں ہوگی۔ لیبارٹری کے انچارج احمد ال ریامی نے بتایا کہ "لیبارٹری 24 گھنٹے کھلی ہوگی، اور ہم فیمیلیز کے ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پر کر رہے ہیں اور فیمیلیز کو ٹییسٹ کے لیے آںے سے پہلے بکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی”۔

یاد رہے کہ یہ لیبارٹری تیز ترین ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے اور اس کی فیس محض 50 درہم ہے، جس کی بدولت ابوظہبی داخل ہونے والے افراد کو ٹیسٹ کروانے اور داخلے کی اجازت میں آسانی رہتی ہے۔ اس وجہ سے لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے والوں تعداد میں کثیر اضافہ دیکھنے میں آٰیا ہے۔

عید کے دنوں میں ٹیسٹ کے لیے آںے والوں کی تعداد میں اضافے کی توقع:

حکام توقع کر رہے ہیں کہ  عید کے دنوں میں لیبارٹری اپنی مکمل استعداد پر کام کر رہی ہوگی۔ لیبارٹری کے انچارج کے مطابق وہ "اس وقت عام دنوں میں 6500 کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں اور چھٹی کے دنوں میں یہ تعداد 8000 کے قریب ہوتی ہے۔ اور ہم توقع کر رہے ہیں کے عید کی چھٹیوں کے دوران ٹٰیسٹ کروانے والوں کی تعداد 10000 تک پہنچ جائے گی”۔

عام طور پر ٹیسٹ کے لیے آنے والوں کو بکنگ کروانا ہوتی ہے۔ تاہم بہت سارے لوگ یہ شکایت کرتے پائے گئے ہیں کہ انہیں ٹیسٹ کے لیے وقت نہیں مل رہا۔ تاہم حکام کے مطابق وہ عید کے بعد ایسی ہی تین نئی لیبارٹریاں قائم کرنے جا رہے ہیں۔

ابوظہبی میں داخلے پر پابندی:

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابو ظہبی حکام نے مئی میں امارات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ابوظہبی داخل ہونے والوں پر کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم تھا۔ لوگوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے موجودہ تیز ترین لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس لیبارٹری میں لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ لیبارٹری دوسری لیبارٹریوں سے مخلتف کیوں ہے؟

یہ لیبارٹری دوسری لیبارٹریوں مخلتف اس لیے ہے کہ  اس میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ محض 5 منٹ میں مہیا کر دی جاتی ہے اور ٹیسٹ فیس 50 درہم ہے۔ جبکہ دوسری کسی لیبارٹری میں سے ٹیسٹ کروانے کی فیس تقریبا 370 درہم ہے۔ اس لیے یہ لیبارٹری سستی اور تیز ترین تصور کی جاتی ہے۔

اس لیبارٹری سے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آںےپر لوگوں کو ابوظہبی داخلے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ تاہم روپورٹ مثبت آنے پر اسی لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کیا جاتا اور اس کی رپورٹ آنے تک آُ پ گھر میں ہی رہنے ہی ہدایت دی جاتی ہے۔

اس لیبارٹری سے ٹیسٹ کیسے کروایا جا سکتا ہے؟

تیز تیرین اور سستا ٹیسٹ کروانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے بکنگ کروانا پڑتی ہے۔

تاہم لیبارٹری کے انچارج کے مطابق یہ ٹیسٹ صرف یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے مخصوص ہے۔ کیونکہ کے ٹٰیسٹ کی رجسٹریشن کے لیے اماراتی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔  اور رجسٹریشن کےلیے پاسپورٹ قبول نہیں کیا جاتا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button