پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

فنی خرابی کے باعث ملتان سے جدہ جانیوالی PIA کی پرواز کراچی اتار لی گئی

خلیج اردو: سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی شہر جدہ جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 9739 نے کراچی میں ٹیکنیکل سیف لینڈنگ کی، کراچی قومی ایئر لائن کا انجینئرنگ بیس ہونے کی وجہ سے مذکورہ طیارہ یہاں اتارا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو جدہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے طیارے کی فنی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے، جو اب پرواز کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button