متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ویکسین تجربات کے لیے رضاکار اب ملک بھر سے لیے جائیں گے

اس سے پہلے صرف ابوظہبی اور العین کے رہائشی ہی رضاکارانہ خدمات انجام دے سکتے تھے

 

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر سے رضاکاروں کی ویکسین کے فیز 3 کے تجربات کے لیے رجسٹریشن کے لیے بات چیت جاری ہے۔

میڈٰیا آفس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ رضاکاروں لینے کے لیے مقام کا اعلان وزارت صحت اور ابو ظہبی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلد ہی کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کے اس سے پہلے صرف ابوظہبی اور العین کے رہائشی ہی رضاکارانہ خدمات انجام دے سکتے تھے۔ تاہم اب ملک بھر سے رضاکاار لیے جائیں گے۔

رضاکارانہ طور پر ویکسین لگوانے  کے لیے خواہشمند افراد کو www.4humanity.ae  ویب سائٹ پر رجسٹر کرنے لیے کہا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر حکام صرف 5 ہزار رضاکار ہی بھرتی کر رہی ہے۔

رضاکاروں کےلیے شرائط درج ذٰیل ہیں:

انہیں 18 سے 60 سال کے درمیان ہونا چاہئے

انکی صحت اچھی ہونی چاہیے

انہیں کوئی موذی مرض نہیں ہونا چاہئے

اور نا ہی کورونا میں مبتلا ہوئے ہوں

مزید برآں تجرباتی طور پر انہیں تین ہفتوں کے درمیان ویکسین کی دو خوراکیں دی جائیں گے۔ جس کے بعد ہر ماہ ایک سال کے لیے انکا چیک اپ ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کے لوگوں کو جلد ویکسین فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button