متحدہ عرب امارات

خوشخبری: پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر گیا

خلیج اردو
ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان پر قسمت کی مہربانی کی وجہ سے بالاخر پاکستان سیمی فائنل مقابلے کیلئے کولیفائی کر گیا۔ سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں وہ گھڑی آہی گئی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے آخری میچ میں پاکستان کے حصے میں فتح آئی۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کے مایہ ناز باولر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز جبکہ بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے 11 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔

محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ افتخار احمد 3 گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد حارث نے آج بھی اچھا کھیلا اور ہم سیمی فائنل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے اگلے میچ کے لیے پرامید رہتے ہوئے آج کی غلطیوں پر ڈریسنگ روم میں بریفنگ دینے کا بتایا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button