متحدہ عرب امارات

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی : دس وکٹوں سے شکست کے بعد کوہلی کے پاس ٹیم کیلئے ستائشی کلمات، پاکستان نے ہمیں پچھاڑ کر رکھ دیا، کوہلی

خلیج اردو
25 اکتوبر 2021
دبئی : شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے پیس اور سوینگ کے اشتراک کی بدولت تباہ کن باولنگ اور کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار اوپننگ بیٹنگ نے دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کیلئے خوشی کے آنسو لائے ہیں۔

آخرکار وہ تاریخی لمحہ آہی گیا جب پاکستان نے ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے دی۔ اگرچہ پاکستان نے کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت سے زبردست ٹیم بنانے میں کامیاب رہا ہے لیکن کبھی اس سے قبل ورلڈ کپ کے کسی میچ میں بھارت کو شکست نہین دی تھی۔

یہ کفر آخرکار دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بروز اتوار ٹوٹ گیا جب نوجوان ٹیم نے بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی جیسے تجربہ کار کپتان کی سربراہی میں انتہائی مضبوط ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی۔

اکیس سالہ شاہین شاہ آفریدی نےچار اووز میں میں اکتیس رنز دے کر تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ انہوں نے روحت شرما ، کے ایل راہول کی وکٹیں لے کر ممکن بنایا کہ پاکستان بھارت کو 151 رنز تک محدود بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے باون گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے جبکہ رضوان پچپن گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 79 بنائے۔ اس سے دس وکٹوں کی مدد سے میچ جیتا گیا جس نے پاکستانی مداحوں کیلئے ایک بہترین خوشی کی خبر دی ہے۔

شاندار جواب

وہ مداح جو برطانیہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار پر شاندار ردعمل دیا ہے۔

خواب کی شروعات تب سے ہوئی جب بابر نے ٹاس جیتا اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے شام کے وقت کے نمو کی وجہ سے پاکستان نے فائدہ اٹھایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button