متحدہ عرب امارات

شارجہ ڈیجیٹل اپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے کیسے ہم حکومتی سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ؟ تمام سروسز کی تفصیلات اس لنک میں

خلیج اردو
دبئی : آپ کی دہلیز پر دستیاب 40 سے زیادہ حکومتی خدمات کے ساتھ شارجہ کے رہائشیوں اور شہریوں کو اب ڈیجیٹل شارجہ ایپ کے ذریعے تقریباً ہر سرکاری اور نجی سروس تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔ صارفین اب اپنے سیوا بل، ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے یا اپنے فون کا کریڈٹ ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل شارجہ کیا ہے؟

شارجہ کی سرکاری سروسز کے حوالے سے ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز شارجہ کے ولی عہد اور نائب حکمران شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی ہدایت کے تحت ہوا ہے۔

اس ایپلیکیشن کو بدھ 24 نومبر کو شارجہ ڈیجیٹل آفس ایس ڈی او نے لانچ کیا تھا۔

یہ اپلیکیشن تمام اینڈرائیڈ اور ایپل ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ اس کیلئے آپ ds.sharjah.ae ویب سائیٹ پر جایا جا سکتا ہے۔ اس اپلیکیشن میں شہریوں ، رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے مختلف سیکشنز ہیں۔

ڈیجیٹل شارجہ پر کون کونسے سروسز دستیاب ہیں؟
مختلف سات کیٹگریز میں موجود یہ 41 خدمات ہیں جن میں کاروبار ، ٹرانسپورٹیشن ، یوٹیلیٹیز ، سوشل سروسز ، جنرل ، ریئل اسٹیٹ اور سیکورٹی کے کیٹگریز شامل ہیں۔

چاہے وہ موسم کی جانچ کر رہا ہو یا آپ کے کاروبار کیلئے تجارتی نام محفوظ کر رہا ہو۔ ڈیجیٹل شارجہ ایپ شارجہ میں تقریباً ہر سرکاری سروس کو شامل کرتی ہے۔

ذیل میں وہ تمام خدمات ہیں جو آپ کو ڈیجیٹل شارجہ پر دستیاب ہیں۔

سیوا، فون بل اور ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی۔
کیا آپ کے پاس ادائیگی کیلئے بجلی یا فون کے بل ہیں یا ٹریفک جرمانہ؟ یہاں ان ادائیگیوں کی فہرست ہے جنہیں آپ ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔

اتصالات کے بل
سیوا بل
اتصالات ریچارج
پبلک پارکنگ فیس کی ادائیگی
شارجہ آر ٹی اے جرمانہ
شارجہ میونسپلٹی کی گاڑیوں کی خلاف ورزیاں

اتصالات بل ، ریچارج اور سیوا بلز یوٹلٹی کیٹگریز میں آتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اور میونسپلٹی وہیکل ٹرانسپورٹیشن کی کیٹگریز میں آتے ہیں۔

شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے نقل و حمل
ڈرائیوروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اکثر استعمال کرنے والوں کیلئے ایک ضروری کیٹگری ہے جہاںٹیکسیوں سے لے کر پرواز کی معلومات تک ٹرانسپورٹ کے تمام طریقوں کا آپشن موجود ہے۔ ان دستیاب خدمات میں سے کچھ یہ ہیں:

ٹیکسی کی بکنگ: صارفین مختلف قسم کی ٹیکسیوں میں سے اپنی پسند کی ٹیکسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ریگولر ٹیکسی، فیملی ٹیکسی، لیڈیز ٹیکسی، خصوصی افراد کیلئے ٹیکسی اور لیموزین سروس شامل ہے۔

فلائٹس اسٹیٹس: شارجہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے اوقات، پرواز کا اسٹیٹس اور دیگر اپلیکیشنز ڈیٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

الدیفا سروس: یہ سروس مسافروں کو شارجہ ہوائی اڈے پر خصوصی لاؤنج تک رسائی کے ساتھ مکمل وی آئی پی علاج حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

لاسٹ اینڈ فاؤنڈ: شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے گمشدہ اشیاء کی اطلاع دی جا سکتی اور اپنی گم شدہ اشیاء یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

سڑک کے حوالے سے شکایت: سڑک کے حوالے سے شکایات درج کریں یا خراب یا غیر محفوظ سڑک کی اطلاع دیں۔

شارجہ اپلیکیشنز پر سوشل سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سروس میں عمر رسیدہ اور ذہنی طور پر بیمار متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے فلاحی اور تحفظ کی خدمات شامل ہیں جو خصوصی افراد کیلئے خدمات کے زمرے میں آتا ہے۔

رحمہ (ہوم نرسنگ کی سروس ): متحدہ عرب امارات کے بزرگ شہریوں کیلئے ہوم نرسنگ سروس یا دماغی صحت کے پیشہ ور افراد کی درخواست کی جا سکتی ہے جو خصوصی افراد یا شارجہ کے کم آمدنی والے مستقل رہائشیوں کیلئے ہے۔

گھر کی دیکھ بھال کی درخواست: یہ خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے ہے جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔ خصوصی افراد یا ذہنی طور پر بیمار افراد کیلئے ہیں۔ صارفین صحت، سماجی اور ذہنی گھریلو نگہداشت کے پیکجز کی درخواست کر سکتے ہیں۔

بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق اطلاع : یہ سروس آپ کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع دینے اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

سوشل ایڈ سٹیٹمنٹ کی درخواست: یہ شارجہ کے سوشل سروس ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ تمام صارفین کیلئے جس سے اس کا تعلق ہو سرٹیفکیٹ کی درخواست کرنے کیلئے دستیاب سروس ہے۔

رضاکاروں کی رجسٹریشن درخواست: شارجہ سینٹر برائے رضاکاروں میں رضاکار کے طور پر رجسٹر ہوں۔

عدالتی بیان کی درخواست: عدالتی بیان کی درخواست کرنے کیلئے سماجی امداد حاصل کرنے والے تمام صارفین کی ایک خدمت دستیاب ہے۔

نماز کے اوقات، موسم کی صورت حال
سرکاری اور نجی خدمات تک رسائی سمیت آپ نماز کے اوقات تلاش کر سکتے ہیں اور موسم کی صورت حال بھی دیکھ سکتے ہیں۔

شارجہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کی خدمت
ایپ اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے تشدد اور بدسلوکی کی شکایات کی اطلاع اس سروس پر دیں۔

شارجہ بزنس سروس :
یہاں شارجہ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف خدمات کے ساتھ اگر آپ ایک نئے کاروباری ہیں تو آپ ایپ کے ذریعے اپنا کاروبار چلانا شروع کر سکتے ہیں۔ یہ بزنس کی کیٹگری میں ہے۔

نئے سرمایہ کار کی رجسٹریشن: شارجہ میں ایک نئے سرمایہ کار کی رجسٹریشن اس اپلیکیشن سے ممکن ہے۔

تجارتی نام : ایک سرمایہ کار اس سروس کے ذریعے اپنے کاروبار کیلئے تجارتی نام منتخب کرکے محفوظ کر سکتا ہے۔

لائسنس کی تلاش: مخصوص تجارتی لائسنس کے بارے میں معلومات یہاں موجود ہیں۔

تجارتی نام کے بکنگ کی تجدید: سرمایہ کار تجارتی نام کی تجدید کر سکتے ہیں۔

سماجی بنڈل: رجسٹرڈ کمپنی کی تلاش کی جا سکتی ہے۔

سرمایہ کار کے لائسنس کی رپورٹ کی درخواست پرنٹ کریں: سرمایہ کار اپنے لائسنس کی رپورٹ کی ہارڈ کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔

صارفین کے تحفظ کی شکایت: صارفین کے تحفظ سے متعلق شکایات جمع کروائیں۔

سروس ایجنٹ کی شکایت: سروس ایجنٹ سے متعلق شکایت درج کریں۔

لائسنس کی فیس کا تخمینہ: سرمایہ کار لائسنس جاری کرنے کی فیس یا لائسنس کی تجدید کی فیس کی قیمت کی تفصیل حاصل کر سکتے ہیں۔

تجارتی فراڈ کی شکایت ، ٹریڈ مارکس سے متعلق شکایات: صارف تجارتی فراڈ ، ٹریڈ مارکس سے متعلق شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔

ان اہم خدمات کے سمیت اپلیکیشن میں ایک ہاٹ لائن نمبر بھی ہے جو 800 80000 ہے۔ بین الاقوامی کال کرنے والے بھی اس سروس تک پہنچ سکتے ہیں ۔ +97192083333

اگر آپ کے پاس سرکاری خدمات سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو آپ [email protected] پر بھی ای میل کر سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button