متحدہ عرب امارات

‏موٹرویز پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت دینے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اس پر پابندی لگانے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کی جاتی ہے۔

 

سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس کا 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلے میں ‏موٹر وے پر بائیکس چلانے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔

 

عدالت کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔  ‏شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں

 

فیصلے میں یہ مزید کہا گیا ہے کہ قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور اس حوالے سے حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اختیار موجود ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button