متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے واپس آنےسے پہلے متعلقہ اداروں سے منظوری لینے کی شرط ختم کر دی گئی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اب بغیر کسی رجسٹریشن اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افئیرز یا فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی منظوری کے سفر کر سکیں گے۔مختلف ایئر لائنز نے بھی اس پابندی کے خاتمے کی تصدیق کی ہے۔

اتحاد ایئرویز کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق رہائشی ویزا رکھنے والے مکمل ویکسین شدہ کو متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت ہوگی۔یہ اعلان متحدہ عرب امارات سے باہر 6 ماہ سے زیادہ وقت گزانے والے رہائشیوں کے لیے کیا گیا ہے۔
ایمریٹس ائیرلائن کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشی اب غیر کسی پیشگی منظوری کے دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔

ایئر عریبیہ نے اپنے مسافروں کو سفر سے پہلے فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کی ویب سائٹ پر جاکر معلومات حاصل کرنے اور دوران سفر اپنے پاسپورٹ کی فوٹوکاپی اور ویزا ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
شارجہ کے لیے پروازیں چلانے والی ایئر عربیہ کے مطابق اب امارات آنے والے مسافروں کو آمد سے قبل منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔مسافروں کو صرف کیو آر کوڈ کے ساتھ کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
غیر ویکسین شدہ افراد کو آمد سے دو روز قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازم ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button