متحدہ عرب امارات

اب بھی اس سال چار بار چھٹیوں کی بریک : ایک لمبا ویک اینڈ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کا منتظر ہے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے عید الاضحی کا مبارک تہوار خوشی سے منایا اور چار روزہ ویک اینڈ انجوائے کرنے کے بعد منگل کو کام پر واپسی کی۔

ملک میں 8 جولائی بروز جمعہ سے پیر 11 جولائی تک کام بند تھا۔

یہ وقفہ اس سال کی طویل ترین سرکاری تعطیلات میں سے ایک تھا لیکن اس سال مزید چھٹیاں بھی ہیں۔ اس سال باقی چار سرکاری بریکس میں سے پہلا اس مہینے کا ہے جہاں 30 جولائی بروز ہفتہ اسلامی نئے سال کے موقع پر تعطیل ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

اگلی سرکاری تعطیل بھی ہفتہ 8 اکتوبر کو پیغمبر اسلام (ص) کے یوم پیدائش کے موقع پر ہوگی۔ اگرچہ یہ ان لوگوں کیلئے تو خوشی کی بات نہیں جو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں یو اے ای میں انجوائے کرتے ہیں لیکن جو نجی شعبوں میں کام کرتے ہیں ان کا راحت لائے گی۔

یہاں ہفتے اور اتوار کو ان کیلئے چھٹی ہوگی۔

سرکاری سطح پر یوم یادگارور متحدہ عرب امارات کا قومی دن شہریوں اور رہائشیوں کیلئے چھٹی چار دن کے ویک اینڈ لائے گی۔

یکم ، دو اور تین دسمبر کو ملک میں چھٹی ہو گی جبکہ 4 دسمبر کو اتوار ہے اور یہ چار دن کی چھٹی ہر سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کیلئے ہوگی۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button