متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی ریسٹورنٹ اور کیفے مالکان کے لئے اچھی خبر آگئی

ابو ظہبی اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایات میں نرمی

(خلیج اردو ) ابوظہبی حکومت نے ریسٹورنٹ کیفے اور کاپی شاپس کے لئے نئے ہدایت جاری کئے ہے کہ اب 80 فیصد افراد کو جمع ہونے کی اجازت ہوگی جس سے کاروبار کو ایک مرتبہ پھر معمول پر لانے کا اشارہ دے دیا گیا ہے ۔

ابوظہبی کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریسٹورنٹ اور کیفے میں کام کرنے والے افراد کو ہر ہفتے میں ایک مرتبہ چیک اپ کرنا ہوگا۔ تمام سٹاپ ممبران معمول کے مطابق اپنا درجہ حرارت چیک کرنگے اور زیادہ درجہ حرارت والے افراد کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ریسٹورانٹ میں بوفے رکھنے کے لئے انتظامات کرنا ہونگے اور ویٹرز کے ذریعے ہی کھانا پہنچایا جانا چاہئے ۔ ریسٹورنٹ میں ماسک اور گلبز لازمی پہننا ہونگے جبکہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے فرش پر نشانات لگانے ہونگے ۔ پلیٹس، گلاس اور چمچے وغیرہ اچھی طرح سینٹائز کرنے کے بعد استعمال کے لئے پیش کئے جانے چاہئے ۔

ریستوران اور کیفے میں کرنے والے افراد کی بیماری کی صورت میں محکمہ صحت سے فوری رجوع کرنا ہوگا اور جدید طریقے سے بل کی ادائگی کو یقینی بنانا ہوگا جس سے براہراست رقم کی لین دین کو روکا جاسکے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button