متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کا حملہ : یو اے ای نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر لیا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت رکھنے والے ملک ناروے کو ایک خط بھیجا ہے جس میں سلامتی کونسل کی صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یو اے ای پر دہشتگردانہ حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

حوثیوں نے سترہ جنوری کو ملک کے دارلحکومت پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں شہری آبادی اور شہری تنصیبات نشانہ بنے تھے اور تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ میں یو اے ای کی مستقل مندوب لانا نصیبے نے بتایا ہے کہ بین لاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور حوثی باغیوں کے اس اقدام کی مذمت کی جائے اور یک زبان ہوکر اس کے خلاف بیان جاری کیا جائے۔

اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہے۔ یہ غیر قانونی اور تشویشناک اضافہ حوثیوں کی جانب سے خطے میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کی کوششوں کیلئے ایک اقدام ہے۔

متحدہ عرب امارات سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ یک آواز ہوکر ان دہشت گردانہ حملوں کی سختی اور واضح طور پر مذمت کرے جو بین الاقوامی قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔

17 جنوری کو حوثی باغیوں نے ابوظہبی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مصفح آئی سی اے ڈی 3 کے علاقے اور نئے تعمیراتی علاقے جو شہری تنصیابت ہیں ، کو نشانہ بنایا۔

حملوں کے نتیجے میں تین پٹرولیم ٹینکرز پھٹ گئے۔ دو بھارتی شہری اور ایک پاکستانی شہری ہلاک جبکہ چھ دیگر شہری زخمی ہوئے۔ حوثی باغیوں نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button