متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی مذمت کر دی

خلیج اردو
30 نومبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خطہ اس وقت جس عدم استحکام سے گذر رہا ہے اور اس کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر اس اقدام کا سبدباب کیا جائے جو خطے کے امن کو متائثر کرے۔ ایسے اقدامات سے پورا خطے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ استحکام کیلئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایرانی سائنس دان محسن فخری زادے کے اس گھناؤنے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ جس سے خطے میں تنازعات کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، متحدہ عرب امارات تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خطے کو عدم استحکام اور امن کیلئےے خطرہ کی نئی سطحوں میں گھسیٹنے سے بچنے کیلئے صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button