متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں علاقے کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ، شیخ حمدان سب کی توجہ کا مرکز

خلیج اردو
25 فروری 2021
ابوظہی : دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ابوظبہی میں ہونے والے علاقے کے سب سے بڑے دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔ نمائنش میں ہیوی ملٹری ٹینکس ، کٹنگ ایج سٹیمولیٹر اور طاقتور طیارے شامل ہیں ۔ یہ علاقے کی ابھی تک سب سے بڑی نمائش ہے ۔

نمائش میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان سب کی توجہ کا مرکز رہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل ڈیفنس ایگہبشن اینڈ کانفرنس آئی ڈیز 2021 کا دورہ کیا اور اس کے بعد نیول ڈیفنس اینڈ مری ٹائمز سیکورٹی ایگزہبشن ( نیوڈیکس ) کا بھی دورہ کیا۔

ابوظبہی نیشنل ایگزہبشن سنٹر میں 21 فروری کو شروع ہونے والے نمائنش میں جدید ملٹری اور ڈیفنس سسٹم ، مختلف دفاعی ہتھیار اور اس کے علاوہ مختلف چیلنجز کے حل کو پیش کیا گیا تھا۔

آج 25 فروری کو ختم ہونے والے نمائش میں بیلن درہم کے معاہدوں کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

IDEX اور NAVEX نے نمائش میں جدید ہتھیاروں اور دیگر ڈیفنس سیکٹر کو پیش کیا ہے۔ ان کی جانب سے جدید دفاعی ٹیکنالوجی ، انویٹیو ایکویپمنٹ اور نیشنل ڈیفنس سسٹم کی ترقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button