متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کشتی میں بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

خلیج اردو
23 اگست 2021
ام القوین : ام القوین میں آگ بجھانے والے عملے نے کشتی میں بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

سول ڈیفنس میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ صبح گیارہ بجے لگی تھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیل گئی۔

فورس میں عجمان سے بھی آگ بجھانے کا عملہ شامل ہے۔ بروقت امدادی کارروائیوں کی وجہ سے آگ پر قابو پایا گیا اور بڑے پیمانے پر تباہی سے بچھایا گیا۔

حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاعات موجود نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button