متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

دبئی: ایکسپو 2020 میں متعدد آسامیوں پر بھرتیاں جاری، تفصیلات جانیں

خلیج ارو آن لائن:
اگر آپ دبئی میں شروع ہونے والی پہلی ورلڈ ایکسپو کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے، کیونہ دبئی ایکسپو 2020 کے لیے متعدد آسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں۔
خالی آسامیوں میں مارکیٹنگ، کمیونیکیشن اینڈ سوشل میڈیا مانیٹرنگ، اکاؤنٹنگ، اسٹاف مینجمنٹ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی، اور سینئر مینجمنٹ اور انتظامیہ کے لیے بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار:
ان آسامیوں کے لیے دبئی ایکسپو کی ویب سائٹ www.expo2020dubai.com کے ذریعے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہو کر 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

کچھ آسامیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اسسٹنٹ مینجر سوشل میڈیا مانیٹرنگ
ذمہ داری: اس  پوزیشن پر کام کرنے والے کی ذمہ داری آن لائن مارکیٹںگ اور میڈیا مانیٹرنگ اور سوشل میڈیا کے ہیڈ کو رپورٹ کرنا ہوگی۔ دیگر ذمہ داریاں اس کے علاوہ ہوں گیں۔
تعلیمی قابلیت: متعلقہ شعبے میں بچیلرز کی ڈگری، اور عربی زبان کا آںا فائدہ مند ہوگا
تجربہ: متعلقہ شعبے میں 4 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے، اور متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا کلچر اور ٹٰریںڈ کے بارے میں مہارت رکھتا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے گلوبل سوشل میڈیا کمپین میں بھی مہارت حاصل ہو۔

مینجر، پارٹنر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن
ذمہ داری: مینجر کی ذمہ داریوں میں مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن ٹٰیم کا حصہ بن کر ایکسپو 2020 کی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ساکھ بڑہائے۔ پارٹنر کے لیے بہترین مواقعوں کی شناخت کرنا، ایکسپو 2020 اور کمرشل پارںٹرز کےدرمیان کام سے متعلق گہرا تعلق قائم کرنا اور دیگر ذمہ داریاں شامل ہوں گیں۔
تعلیمی قابلیت: اس نوکری کے لیے اپلائی کرنے کے لیے مارکیٹنگ میں بچلرز کی ڈگر ہونا ضروری ہے۔
تجربہ: مارکیٹنگ اور کمیونکیشن کے شعبے میں 6 سالہ تجربہ، خاص طور پر پارنٹر یا اکاؤںٹ مینجمنٹ سے متعلق تجربہ ہونا ضروری ہے۔
عربی لکھنا، بولنا پڑھنا آتی ہو۔

سینئر اکاؤنٹنٹ، انوینٹری
تعلیمی قابلیت: اکاؤنٹنگ کے ساتھ بیچلرز کی ڈگر
تجربہ: ایونٹ انڈسٹری میں 2 سالہ تجربہ، ویئر ہاؤس اور انوینٹری میں کم از کم 3 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
مائیکرو سافٹ میں مہارت ہونا ضروری ہے۔

سینئر اکاؤنٹنٹ، ٹکٹنگ
تعلیمی قابلیت: اکاؤنٹنگ کے ساتھ بیچلرز کی ڈگر
تجربہ: ایونٹ انڈسٹری میں 2 سالہ تجربہ
اس کے علاوہ کمپیوٹرکی جدید مہارت کا حامل ہونا، لکھنےاور بولنے کی صلاحیت ہونا اور پیچدہ ٹاسک سے نمٹنے کی صلاحیت ہونا ضروری ہے۔
نوٹ: ایکسپو 2020 میں مزید آسامیوں اور انکی تفصیلات سے متعلق معلومات دبئی ایکسپو 2020 کی درج ذٰیل ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے:

www.expo2020dubai.com

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button