متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہیلتھ ورکرز کے بچوں کو سکالرشپ دینے کا اعلان

(خلیج اردو )
متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہیلتھ ورکرز کے بچوں کو سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ہیلتھ ورکرز کے بچوں کو پبلک سکولز میں تعلیم حاصل کرنے پر سکالرشپ دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم اور فرنٹ لائن ہیروز آفس کے مابین معاہدے پر دستخط ہوچکی ہے ۔ اس معاہدہ کا مقصد ہیلتھ ورکرز کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے تاکہ ہیلتھ ورکرز پر بچوں کی ٹیوشن فیس کا بوجھ کم کیا جاسکے ۔

یہ سکالر شپ تمام ہیلتھ ورکرز کے لئے دستیاب ہوگی جن میں ڈاکٹر، نرسز ،اسپتال میں صفائی کرنے والے شامل ہونگے ۔ یہ سکالر شپ صرف پبلک اسکول میں ہی دستیاب ہونگے ۔

اس تعلیمی سال میں ایک ہزار 850 بچوں کو سکالر شپ دی جاچکی ہے جو گریجویشن تک جاری رہے گی ۔ سکالر شپ کے لئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button